اس سلسلے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر انیس احمد نے ’آج تک‘ سے بات کرتے ہوئے پورے معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی اے نے ملک کے اس اہم امتحان کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور فوری طور پر ترمیم شدہ ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جانا چاہئے۔ انیس احمد نے بتایا کہ انہوں نے معاملہ اٹھانے کے بعد این ٹی اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔ کل دیر رات رابطہ ہونے کے بعد طالب علم کو بتایا گیا کہ ہے آج (سنیچر) کو شام 4 بجے تک ناگپور کا سینٹر الاٹ کر دیا جائے گا اور نیا ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کردیا جائے گا۔
این ٹی اے کی بڑی لاپرواہی! ناگپور کے نیٹ امیدوار عبد اللہ کو ابوظہبی میں الاٹ کردیا سینٹر، اہل خانہ پریشان
