ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا

[]

ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم اس ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے لیکن اس میچ میں ایک اور خاص ریکارڈ اپنے نام کیاہے جس کے بارے میں زیادہ چرچا نہیں ہے۔

تاہم بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس خاص ریکارڈ کے بارے میں معلومات دی ہیں اور ہندوستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کیاہے۔ ہندوستانی سامعین نے سیمی فائنل میچ کے دوران ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

اس میچ کے دوران ایک وقت میں تماشائیوں کی تعداد 5.3 کروڑ تک پہنچ گئی تھی جوکہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی میچ کے دوران ہوا ہے۔ ہندوستانی سامعین کی طرف سے بنائے گئے اس خصوصی ریکارڈ کی تعریف اور مبارکباد دیتے ہوئے جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے لکھاکہ تاریخ دوبارہ لکھی گئی۔

ایک نیا سنگ میل قائم ہوا! ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ ہندوستانی شائقین نے اسے بہت خاص بنا دیا ہے۔ اس حیرت انگیز سیمی فائنل میچ میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 5.3 کروڑ ناظرین تھے جس نے ایک نیا معیار قائم کیاہے۔

جئے شاہ نے کہا کہ یہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ناظرین کا ریکارڈ ہے۔ شکریہ انڈیا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ واقعی بہت شاندار تھا۔ ہندوستان نے اس میچ میں شروع سے ہی غلبہ برقرار رکھا۔

پہلے ہندوستان نے ٹاس جیتا، پھر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہت کا دھماکہ خیز آغاز، گل کی طوفانی اننگز، ویراٹ کی 50 ویں ونڈے سنچری، شریاس کی چھکوں کے ساتھ سنچری اور پھر کے ایل راہول کی کلاسک فنشنگ نے پہلی اننگز میں ہی ہندوستانی شائقین کو خوش کردیا تھا۔

اس کے بعد بولنگ کی بات آئی تو محمد سمیع نے اپنا جادو دکھایا جس کی بدولت ہندوستانی شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *