مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک وفد ایران روانہ ہوگا۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انہیں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا، ایران صرف ایک دوست ملک ہی نہیں بلکہ ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک بھی ہے۔ بلاشبہ پاکستان کا ایک وفد 3 اور 4 جولائی کے درمیان شہید رہبر انقلاب کی تشییع کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق، عوامی الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران کے امام خمینی مصلی میں منعقد ہوں گی۔
اسی طرح 6 جولائی کو تہران میں مرکزی جلوس تشییع نکالا جائے گا، جس کے بعد 7 جولائی کو مقدس شہر قم میں بھی ایک اور جلوس تشییع منعقد کیا جائے گا۔
