لبنانی سرحد سے حزب اللہ کا صہیونی چوکیوں پر حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوجی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن چوکیوں پر حزب اللہ نے حملہ کیا ہے ان کا نام متولا، البیاض، یفتاح، مسکاف عام اور المرج ہے جہاں صہیونی فوجی ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔

لبنانی مقاومتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور اظہار ہمدردی کے لئے صہیونی فورسز پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ آج کے حملے میں صہیونی دشمنوں کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دراین اثناء صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے مقاومتی تنظیموں نے الخلیل پر تین مارٹر گولے داغے ہیں جس کا صہیونی فورسز نے جواب دیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ محیبیب شہر کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے گولے گرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *