جنوبی لبنان میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، صورتحال کشیدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی رژیم کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، جس پر حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق، ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت میں تمام محاذوں خصوصاً لبنان میں جنگ کے خاتمے پر زور دینے کے باوجود صہیونی رژیم کی جارحانہ کارروائیاں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کے طور پر قابض فوج نے ایک بار پھر ضلع نبطیہ کے علاقے کفر بنیت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوج کی پیش قدمی جنوبی لبنان میں علی طاہر کے علاقے کے داخلی راستے تک جاری رہی۔

اسی دوران بعض ذرائع ابلاغ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی ڈرونز کی پروازوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ کفر بنیت اور بیت یاحون سمیت جنوبی لبنان کے علاقوں اور حدادا اور حریس کے درمیان کے علاقے کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے بیت یاحون کے رہائشیوں پر سونک بم بھی گرایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی لبنانی ذرائع ابلاغ نے بھی بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی جاسوس ڈرونز کی پروازوں کی اطلاع دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *