
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والا معاہدہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یہ معاہدہ تنازعات کے پرامن حل کی جانب پیش رفت اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو سکتا ہے۔
صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام نے ایک مشترکہ اجلاس میں آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے لبنان کا موقف واضح اور مستقل ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں جنگ بندی کا قیام اور اسرائیلی افواج کا انخلا ہے۔
