چین کا لبنان میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے تمام متعلقہ فریق جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز کے بارے میں بھی اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کے مفاد میں اس اہم آبی گزرگاہ سے محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں چینی تجارتی جہازوں کی سلامتی کے تحفظ کے لیے چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *