ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے ٹرمپ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے، امریکی اخبار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی اداریاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ کسی تزویراتی فتح سے زیادہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اعلانیہ اہداف سے پسپائی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داخلی سیاسی دباؤ اور ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرات کے پیش نظر اپنے مؤقف میں نرمی اختیار کی۔

اخبار نے مزید لکھا کہ ٹرمپ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے ممکنہ نتائج اور اس کے سنگین مضمرات سے پوری طرح آگاہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایندھن کی قیمتوں میں کمی ٹرمپ کے اہم داخلی اہداف میں شامل ہے، جبکہ ایران مستقبل میں بھی آبنائے ہرمز کی بندش کے امکان کو ایک نئے دباؤ کے مؤثر اہرم کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *