مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ کئی ماہ پر محیط سخت اور طویل مذاکرات کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق “اسلام آباد مذاکرات” کے تحت مفاہمتی دستاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایران نے اپنی قومی قیادت کی رہنمائی، عوامی حمایت اور مسلح افواج کی کوششوں کے سائے میں امریکی اور صہیونی فریق کے مقابلے میں اپنی برتری کو مستحکم کیا ہے۔
معاہدے کے تحت آج رات سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر بند کر دی جائیں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد بحری محاصرہ بھی فوری اور مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس مفاہمتی دستاویز پر باضابطہ دستخط 29 خرداد (جمعہ) کو کیے جائیں گے۔
حتمی معاہدے کے لیے آئندہ مذاکرات کا آغاز فریق مقابل کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کے بعد ہوگا۔
ایران نے اس عمل میں ثالثی کے کردار پر پاکستان اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
