دلخراش ٹرین حادثہ 4 ہلاک۔جان بچانے کیلئے دوڑنے والے افراد کو دوسری ٹرین نے ٹکر دے دی

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ہیتھم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دلخراش ٹرین حادثہ پیش آی، جس میں کم از کم چار مسافر ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ادے پور جانے والی ایک ایکسپریس ٹرین ہیتھم پور کے قریب پہنچی۔

 

اسی دوران ٹرین میں “آگ لگنے” کی افواہیں پھیل گئیں جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ خوف کے باعث کچھ مسافروں نے ایمرجنسی چین کھینچ کر ٹرین روک دی اور جان بچانے کی کوشش میں بوگیوں سے اتر کر ریلوے ٹریک پر آ گئے۔

 

اسی دوران ایک اور ٹرین جو قریبی ٹریک پر تیزی سے آ رہی تھی اس نے انھیں ٹکر دے دی۔ اس دلخراش حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ مقامی لوگ ریلوے پروٹیکشن فورس اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے

 

اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *