9 سالہ بچی کے ساتھ 60 سالہ شخص نے کی جنسی زیادتی کی کوشش۔ تلنگانہ کے ضلع کتہ گوڑم میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے اشواراوپیٹ منڈل میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔مقامی افراد اور متاثرہ کے ارکان خاندان گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران

 

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی اپنے رشتہ داروں کے گھر جو اشواراوپیٹ منڈل کے ایک گاؤں میں واقع ہے آئی ہوئی تھی۔ ہفتہ کے روز وہ اپنی 3 سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ گھر کے سامنے موجود کرانہ دکان پر چاکلیٹ خریدنے گئی ہوئی تھی۔

 

الزام ہے کہ دکان کے 60 سالہ مالک نے بچی کو کولڈ ڈرنک پلائی اور اسے ایک کمرے میں لے جا کر جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی اور پولیس کے حوالہ کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *