تلنگانہ میں شدید بارش۔ سرکاری مشنری کو چوکس رہنے ریونت ریڈی کی ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست بھر میں جاری بارش کے پیشِ نظر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سرکاری انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

ہفتہ کے روز جوبلی ہلز میں اپنی رہائش گاہ پر بارش کی صورتحال کا اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ عوام کو زمینی سطح پر کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وزیرِ اعلیٰ نے خاص طور پر

 

حیدرآباد کور اربن ریجن میں “ہائی الرٹ” نافذ کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے تمام محکمے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جنگی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔محکمۂ موسمیات کی پیش قیاسی کی بنیاد پر پیشگی

 

منصوبہ بندی کرتے ہوئے ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا امکان ہے یا جو مسائل کا شکار رہتے ہیں اور وہاں خصوصی ٹیمیں تعینات کرکے ضروری اقدامات کیے جائیں۔وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ میونسپل اور پولیس محکمے مسلسل الرٹ رہیں اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔

 

نشیبی علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں پیشگی طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ (آفات سے نمٹنے والی) ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *