شہید امت امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ 19 محرم کو ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہبرِ شہید کے جسدِ خاکی کی وداع، تشییع اور تدفین کی تقریبات متعدد مراحل میں منعقد کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق 4 اور 5 جولائی 2026 کو تہران میں واقع مصلیٰ امام خمینیؒ میں عوامی وداع کی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ 6 جولائی 2026 کو تہران میں مرکزی تشییعِ جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید برآں 7 جولائی 2026 کو شہرِ قم میں تشییعی مراسم منعقد ہوں گے، جبکہ 9 جولائی 2026 کو مشہد مقدس میں تشییع کے بعد روضۂ امام رضاؑ میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں عوام، محبانِ اہلِ بیتؑ اور دنیا بھر کے آزادی پسند افراد سے ان تقریبات میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *