[]
ریاض ۔ کے این واصف
محترمہ نجمہ اختر، وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میعاد کے اختتام پر اپنی خدمات سے سبکدوش ہوگئیں۔ جامعہ اڈمنسٹریٹو اسٹاف اسوسی ایشن (JASA) نے محترمہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔
جامعہ سابق سپوت ڈاکٹر شفاعت اللہ خاں، صدر مسلم ایجوکیشن فاؤنڈیشن دہلی کے مطابق اس وداعی تقریب میں جامعہ کے اسٹاف کی ایک بھاری تعداد مین شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر نجمہ اختر اور دیگر نے حاضرین کو مخاطب کیا۔ نجمہ اختر نے اپنی معیاد میں جامعہ کے میڈیکل کالج کے قیام میں اہم رول ادا کیا۔
آخر مین نسیم احمد، جنرل سکریٹری JASA نے نجمہ اختر کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ یہ تقریب انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے بعد نہرو گیسٹ ہاؤز مین ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔