پاکستانی فضائی حملوں میں 11 افغانی بچے سمیت 13جاں بحق، افغانستان میں شدید غم و غصہ

کابل: افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ افغان حکام کے مطابق منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب پاکستان نے خوست، کنڑ اور پکتیکا صوبوں میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کئے، جن میں 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

 

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ خوست کے ضلع سرپا میں ایک گھر پر حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ پکتیکا کے ضلع برمل میں مزید 3 شہری مارے گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ حملے خیبر پختونخوا میں ایک سکیورٹی چوکی پر حالیہ حملے کے بعد ہوئے ہیں، جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی حکام کو شبہ ہے کہ اس حملے میں طالبان جنگجو ملوث تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *