اتر پردیش بی جے پی صدر پنکج چودھری نے کہا کہ جانچ میں اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


i
ایودھیا واقع رام مندر میں ’چڑھاوا‘ سے متعلق بے ضابطگی کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ چڑھاوا کی گنتی میں مبینہ گڑبڑی پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اس معاملہ کی جانچ بھی شروع ہو چکی ہے۔ حالانکہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ غلطی کہاں ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں اتر پردیش بی جے پی صدر پنکج چودھری کا انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے۔
پنکج چودھری نے ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’معاملہ کی جانچ حکومت کرا رہی ہے۔ اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چڑھاوا کی گنتی کا معاملہ براہ راست حکومت کا نہیں ہے۔ یہ مندر ٹرسٹ کا معاملہ ہے، اور چڑھاوا کی گنتی پوری شفافیت کے ساتھ کی جاتی ہے۔ حالانکہ حکومت اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، حقیقت کا جلد ہی پتہ چل جائے گا۔
یہ بیان پنکج چودھری نے کانپور-بندیل کھنڈ خطہ کے 3 روزہ تنظیمی دورہ پر پہنچے بی جے پی ریاستی صدر نے رام مندر تنازعہ سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’رام مندر کروڑوں عقیدت مندوں کے عقیدے کا مرکز ہے۔ یہاں اگر کچھ غلط ہوتا ہے تو قصوروار کو سزا ضرور ملے گی۔‘‘ حالیہ دنوں مندر میں آنے والے چڑھاوے کی گنتی کو لے کر کچھ سوال اٹھے تھے، جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں بھی بحث تیز ہو گئی تھی۔ اس معاملہ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پنکج چودھری نے کہا کہ ’’یہ حکومت کا نہیں، بلکہ ٹرسٹ کا معاملہ ہے چڑھاوے کی گنتی پوری شفافیت کے ساتھ ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اس کی جانچ کرا رہی ہے۔ ریزرو بینک کی نگرانی میں گنتی ہوتی ہے اور پورا عمل سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں انجام دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’اگر کسی سطح پر کوئی غلطی سامنے آتی ہے، تو جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی یقیناً ہوگی۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

