چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے خلاف سب سے زیادہ امیدوار مقابلہ میں

[]

حیدرآباد:  پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کے بعد تلنگانہ قانون ساز اسمبلی2,898 امیدوار انتخابی میدان میں باقی ہیں۔ ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں کے لیے کل 4,798 لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ پیر کو ہونے والی جانچ پڑتال میں عہدیداروں نے 608 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیئے۔

جانچ کے بعد، باقی 2,898 امیدوار مقابلے میں رھ گئے ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے حلقہ گجویل میں سب  سے زیادہ 114 امیدوار میدان میں ہیں۔ میڈچل میں 67، کاماریڈی میں 58 اور ایل بی نگر میں 50 امیدوار ہیں۔ کوڑنگل میں 15 امیدوار میدان میں ہیں، نارائن پیٹ میں صرف سات اور بلکونڈہ حلقہ میں نو امیدوار ہیں۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ چہارشنبہ کی دوپہر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *