[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت ایک طویل المدتی جنگ کی تیاری کر چکی ہے اور زمینی جنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہی تھی جو کہ اب شرائط پوری ہوچکی ہیں.
سردار حاجی زادہ نے المیادین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تہران کی شہید رجائی یونیورسٹی میں شہید طہرانی مقدم کے تعزیتی ریفرنس کے دوران کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق تحریک حماس اور فلسطینی مجاہدین اچھی پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تحریک حماس ایک تفکر ہے اور تفکر کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور یہ فکر، آئیڈیالوجی ، طریقہ اور حتی حماس کا نام بھی دوسری جگہوں میں وسعت پکڑے گا۔
سردار حاجی زادہ نے آج صبح تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا: غزہ کا مسئلہ آج ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور امام خمینی رح اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے آج سے چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے کہا تھا کہ غاصب صیہونی رجیم ایک مجرم اور جارح حکومت ہے جو کہ آج تمام براعظموں کی قوموں کو ان کے جرائم کی گہرائی کا اندازہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید ماضی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو صیہونی حکومت کے بارے میں یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن اب یہ حقیقت کہ وہ بچوں کے قاتل ہیں اور اس حکومت کے جرائم کی شدت اور درندگی سب پر واضح ہو چکی ہے اور وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔
سردار حاجی زادہ نے فلسطینی مجاہدین کی فتح کو ایک عظیم تزویراتی فتح قرار دیتے ہوئے کہا: اس فتح کو حکمت عملی اور مجرمانہ کارروائیوں اور بچوں کو شہید کرنے سے ختم نہیں کیا جا سکتا اور وہ بالکل فتح مند ہیں اور مستقبل میں پوری دنیا پر یہ واضح ہوجائے گا۔