عوام کہہ رہی ہے کہ شیوراج کی ہو رہی ہے ودائی : کمل ناتھ  کا حکومت مدھیہ پردیش پر نشانہ

[]

کمل ناتھ نے کہا کہ ہر انتخابات کی اپنی اہمیت  ہوتی ہے۔ 17 تاریخ کو ہونے والا انتخاب مدھیہ پردیش کے مستقبل کا انتخاب ہے۔ یہ کسی پارٹی یا کسی امیدوار کا الیکشن نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ ریاست بھر میں جہاں بھی جا رہے ہیں وہیں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شیوراج سنگھ چوہان الوداع ہونے والے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے ایک حصے کے طور پر کمل ناتھ اتوار  یعنی آج 12 نومبرکو ساگر ضلع کے راہلی اسمبلی حلقہ پہنچے اور یہاں ایک جلسہ عام میں انہوں نے اپنے اس وعدے کو دہرایا کہ جب ان کی  حکومت آئے گی تو وہ 2600 روپے گندم کی ایم ایس پی اوردھان کے لیے 2500 روپے دیں گے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق کمل ناتھ نے کہا کہ جب وہ  وزیر اعلیٰ تھے  تو 27 فیصد او بی سی ریزرویشن کا قانون لائے تھےاور وہ  ایک عرصے سے ذات پات کی مردم شماری کی بات کر رہے ہیں۔ تمام انتخابات کی اپنی اہمیت  ہوتی ہے۔ 17 تاریخ کو ہونے والا انتخاب مدھیہ پردیش کے مستقبل کا انتخاب ہے۔ یہ کسی پارٹی یا کسی امیدوار کا الیکشن نہیں ہے۔ اس لیے اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ مدھیہ پردیش کو کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’آج ریاست کی تصویر آپ کے سامنے ہے، آج ریاست ایک تباہ حال ریاست بن گئی ہے۔‘‘ کمال ناتھ نے مزید کہا، ’’شیوراج سنگھ چوہان کہتے تھے کہ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دوں گا۔ پھر میں نے ان سے کہا کہ بیک لاگ بھرتیوں کے لیے ایک لاکھ چھوڑ دو اور صرف ان ہی خالی آسامیوں کو پُر کرو۔‘‘

کمل ناتھ نے کہا کہ آپ کو شیوراج سنگھ چوہان کے ارادوں کو سمجھنا ہوگا۔ شیوراج کی اعلان مشین دوگنی رفتار سے چل رہی ہے۔ میں ریاست بھر میں گھومتا ہوں، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ وہ شیوراج سنگھ چوہان کو رخصت کرنے والے ہیں۔ آج نوجوان بے روزگار ہیں، کسان مزدوری کے بغیر ہیں، پھر شیوراج سنگھ چوہان کا کیا فائدہ؟ کمل ناتھ نے کہا کہ پچھلے 44 سالوں سے چھندواڑہ کے لوگوں نے مجھے موقع دیا ہے اور ہم نے وہاں اپنا کام دکھایا ہے۔ میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ چھندواڑہ جائیں اور دیکھیں کہ وہاں روزگار کے مواقع کیسے پیدا ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت آنے پر ہم ساگر اور راہلی میں بھی اسی طرح کے روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے جلسہ عام میں کہا کہ میں ریاست بھر میں گھوم رہا ہوں اور لوگ مجھے بتا رہے ہیں کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیوراج سنگھ چوہان کو بڑے پیار سے الوداع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 تاریخ کو ہونے والا الیکشن کسی پارٹی کا الیکشن نہیں ہے۔ اب پولیس انتظامیہ، پیسے، جھوٹے مقدمات اور غلامی کا دور ختم ہونے والا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *