[]
حیدرآباد: تالاب کٹہ امان نگرمیں پڑوسیوں کے حملہ میں 3افراد اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پڑوسیوں کی غنڈہ گردی سے مقامی عوام پریشان ہیں۔
ذرائع کے بموجب تالاب کٹہ امان نگر کے ساکن جاوید، عیسٰی، جبار اورساجدہ بیگم پر مقامی افراد منا، اکبر، راشد، احمد، ریان اوردیگرنے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں 3 افراد اورایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کودواخانہ عثمانیہ منتقل کردیاگیا۔ اس واقعہ کے فوری بعد درمیانی مخبرسرگرم ہوگئے اوروہ مفاہمت کرنے پر زوردے رہے ہیں اورپولیس اسٹیشن نہ جانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے۔
رین بازارپولیس کوچاہئے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ اس سلسلہ میں زخمیوں نے رین بازارپولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔