شدید گرمی اور بڑھتے درجۂ حرارت پر این جی ٹی کا ازخود نوٹس، مرکز اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب

این جی ٹی نے 22 مئی کو شائع ہونے والی ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت کی کئی وزارتوں، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ اور اتر پردیش، دہلی، راجستھان، گجرات، پنجاب، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹریبونل نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ ملک میں ہیٹ ویو اب محض موسمی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک بڑے ماحولیاتی اور صحت عامہ کے چیلنج کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ این جی ٹی نے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش کے باندا ضلع میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دہلی سمیت کئی علاقوں میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *