تلنگانہ: دیوالی کی تعطیلات میں تبدیلی

[]

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست میں دیوالی کی تعطیل عام 12 نومبر(اتوار) کے بجائے 13نومبر (پیر) کو رہے گی۔

قبل ازیں دیوالی کی تعطیل 12نومبر کو دینے کا اعلان کیا گیا تھامگر آج حکومت نے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔تعطیل کی تبدیلی کے احکام کا اطلاق ریاست کے تمام خانگی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں پر رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *