امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی کو روکنا اہم ترجیح ہے، چین

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے ایران کے ساتھ دوبارہ کشیدگی اور جنگ کے خطرے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح یہ ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ تصادم اور جنگ نہ ہونے دی جائے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن چین کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ تہران آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں اپنے اقدامات سے پیچھے ہٹ جائے۔

روبیو نے کہا کہ امریکا نے چین کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ایران کی کسی بھی قسم کی حمایت سے واشنگٹن اور بیجنگ کے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایران کے لیے چین کی مبینہ حمایت آئندہ تجارتی مذاکرات کے اہم موضوعات میں شامل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کا مجموعی مقصد چین کے ساتھ اختلافات کو اس انداز میں منظم کرنا ہے کہ جنگ سے بچا جاسکے اور عالمی استحکام برقرار رہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *