اسکینڈل کے بعد مائیکروسوفٹ کا مقبوضہ علاقوں سے یورپ منتقل ہونے کا فیصلہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار گلوبس نے رپورٹ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ڈیٹا کے افشا اور اسے صہیونی خفیہ اداروں کو فراہم کیے جانے کے اسکینڈل کے بعد مائیکروسوفٹ نے مقبوضہ علاقوں میں موجود اپنی شاخ کو فرانس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے مائیکروسوفٹ سمیت سات کمپنیوں کے ساتھ وزارت جنگ کے خفیہ نیٹ ورکس میں ان کی جدید صلاحیتوں کے استعمال کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

علاقائی جنگ کے دوران بعض بین الاقوامی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی کمپنیوں کے تقریبا 30 ٹیکنالوجی مراکز کو ممکنہ فوجی اہداف کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں تل ابیب میں گوگل کے دفاتر، متحدہ عرب امارات میں مائیکروسوفٹ کی سرمایہ کاری، مقبوضہ علاقوں میں انویدیا کے انجینئرنگ مراکز اور خلیج فارس کے ممالک میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹرز کے نام بھی شامل بتائے گئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *