
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مراکز اور دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پیغام میں علاقے میں ایرانی تیل بردار اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ خبردار! ایرانی آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے نتیجے میں خطے میں امریکی مراکز اور دشمن کے جہازوں پر شدید حملہ کیا جائے گا۔
