سی جوزف وجئے نے تاملناڈو کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لے لیا

سی جوزف وجئے نے تمل ناڈو کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ مزید نو وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ اتوار کی صبح 10 بجے چنئی کے نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران گورنر آرلیکَر نے نومنتخب چیف منسٹر اور کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

 

حلف برداری کے موقع پر وجئے نے تمل زبان میں ’’ایننم نان‘‘ (یعنی وجئے نامی میں) کہتے ہوئے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس تقریب میں راہول گاندھی، وجئے کے گھر والے، بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدہن، فلمی شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *