واضح رہے کہ پہلے حلف برداری تقریب کے لیے 3.15 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن بعد میں تبدیلی کی گئی اور صبح 10 بجے کا وقت طے کیا گیا۔ وجئے اس سے قبل 3 دنوں تک گورنر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرتے رہے تھے، لیکن انھیں ضروری نمبر ثابت کرنے اور پارٹیوں کی حمایت کا خط پیش کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ آج وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کے ذریعہ باضابطہ حمایت کا خط دینے کے بعد حلف برداری کا راستہ ہموار ہو سکا۔
تھلاپتی وجئے کل صبح 10 بجے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیں گے حلف، گورنر سے مل گئی اجازت
