
حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا جدید کاری اور شہری توسیع کے باعث مستقبل میں مزید نئے چیلنجز درپیش ہوں گے۔یہ بات انہوں نے سکریٹریٹ میں منعقدہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں کمیٹی
کے چیئرمین سرینواسولو ریڈی، چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ اور مرکزی و ریاستی حکومت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہاؤسنگ اور شہری امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا“ہم حیدرآباد کو سگنل فری سٹی بنانے
کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے انڈر پاس، سطحی سڑکیں اور ایلیویٹڈ روڈز پر مشتمل تین سطحی نظام متعارف کرانا ہوگا۔ ٹریفک کنٹرول کے لیے صرف سڑکوں کی توسیع کافی نہیں، بلکہ ملٹی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی فروغ
دینا ضروری ہے۔ پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے ملٹی لیول پارکنگ بنائی جا رہی ہے۔ہم نے ترقی کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ‘کیور، پیور اور ریئر’۔ آؤٹر رنگ روڈ کے اندر والے علاقے کو ‘کیور ایریا’ کے طور پر سروس سیکٹر قرار دیا گیا ہے۔
آؤٹر رنگ روڈ اور ریجنل رنگ روڈ کے درمیان علاقے کو ‘پیور ایریا’ یعنی مینوفیکچرنگ سیکٹر جبکہ سے باہر کے علاقے کو ‘ریئر ایریا’ یعنی زرعی شعبہ قرار دیا گیا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے
“تلنگانہ رائزنگ 2047” ماسٹر پلان تیار اور پیش کیا گیا ہے۔

