
تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم ابھلاش ریڈی نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کے بعد امریکہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے
۔تفصیلات کے مطابق وہ اڈاکلہ منڈل کے راچا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد یوگندر ریڈی اور والدہ شوبھارانی سرکاری ملازمین ہیں اور بچوں کی تعلیم کے لیے محبوب نگر میں مقیم ہیں۔ ابھلاش ریڈی نے دسویں جماعت میں 595/600 اور انٹرمیڈیٹ میں 963/1000 نمبر حاصل کیے
جبکہ جے ای ای امتحانات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے آئی آئی ٹی گوہاٹی سے ڈیٹا سائنس میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ سے ایم ایس مکمل کیا۔ مارچ 2026 میں ڈگری مکمل ہونے کے بعد کیمپس پلیسمنٹ کے دوران ٹیک کمپنی Cisco Systems نے انہیں سالانہ تقریباً 2 کروڑ روپے کے پیکج پر ملازمت دے دی۔
