[]
نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولس کو 18 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولس 9 نومبر سے 18 نومبر تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی حکومت نے 3 نومبر کو اسکولوں میں فزیکل کلاسز بند کر کے آن لائن کلاسز شروع کرائی تھیں، جسے بعد میں 10 نومبر تک بڑھا دیا گیا تھا اب قومی دارالحکومت میں اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے۔
اسکولس کو موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان عموماً دسمبرجنوری میں کیا جاتا ہے لیکن آلودگی کے سبب حکومت نے بہت پہلے اعلان کر دیا۔ دہلی حکومت کا یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی گزشتہ کئی دنوں سے ‘خطرناک’ سطح پر ہے۔ بہت سے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 900 سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے علاوہ
تمام کلاسیں 10 نومبر تک آن لائن موڈ میں چل رہی تھیں لیکن اس دوران اروند کیجریوال نے وقت سے پہلے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی ہدایات جاری کی۔