راہول گاندھی کے خلاف نازیبا ریمارکس کے الزام میں کے ٹی آر کے خلاف مقدمہ درج

بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر تارک راما راو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔چہارشنبہ کو ہنمکنڈہ میں منعقدہ ‘ریتو سنگرام ریالی’ کے دوران لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف مبینہ نامناسب ریمارکس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

 

اس معاملے پر ورنگل ویسٹ کے ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی، وردھنا پیٹ ایم ایل اے کے آر ناگراجو، ڈی سی سی صدر وینکٹ رام ریڈی سمیت دیگر کانگریس قائدین نے صوبیداری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی

 

۔شکایت کے بعد پولیس کمشنر کی ہدایت پر سی آئی رنجیت کمار نے کے ٹی آر کے خلاف بی این ایس کی دفعات 504 اور 505 کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ریلی میں دیے گئے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *