نتن یاہو نے بارہا ایران کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی، سابق امریکی صدر کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے ماضی میں متعدد امریکی صدور کو ایران کے خلاف جنگ پر راضی کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیویارکر نے اپنی رپورٹ میں اوباما کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیتن یاہو نے مختلف ادوار میں امریکی حکومتوں پر سیاسی دباؤ بڑھایا تاکہ واشنگٹن ایران کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کرے۔

اوباما نے کہا کہ نیتن یاہو مسلسل انہیں ایران کے ساتھ ٹکراؤ کی سمت لے جانے کی کوشش کرتا رہا اور وہ بار بار ایسے دلائل پیش کرتا رہا جن کا مقصد امریکہ کو جنگ کی طرف مائل کرنا تھا۔

سابق امریکی صدر نے اسرائیل کی موجودہ جنگ پسندانہ پالیسیوں پر شدید شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سخت شبہ ہے کہ نتن یاہو کی شروع کردہ جنگ اسرائیل کے حق میں مفید ثابت ہوگی۔

اوباما نے مزید کہا کہ ان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی نتن یاہو کا یہی رویہ برقرار رہا اور اس نے ٹرمپ کو بھی ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنے کے لیے وہی دلائل استعمال کیے جو پہلے ان کے سامنے پیش کیے جاتے رہے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *