’بنگال میں لوٹی گئیں 100 سیٹیں، مجھے پیٹا گیا‘، شکست کے بعد ممتا بنرجی کا سنگین الزام

اس سے قبل لوگوں کا ایک گروپ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر پہنچ گیا اور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ الیکشن افسر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ ممتا بنرجی کی کالی گھاٹ رہائش گاہ اور ریاستی سکریٹریٹ پہنچے اور نعرے لگائے، جس کے بعد وہاں مرکزی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہم امن و امان میں کوئی خلل نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے اور جو بھی بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *