بنگال میں ٹی ایم سی اور بھوانی پور میں اپنی شکست سے ممتا بنرجی سخت ناراض، آج 4 بجے کریں گی پریس کانفرنس

مغربی بنگال میں گزشتہ اسمبلی انتخاب ترنمول کانگریس کے لیے جتنا خوش کن تھا، 2026 کا انتخابی نتیجہ اتنا ہی مایوس کن ہے۔ ممتا بنرجی اس شکست کو قبول کرنے کی جگہ بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو جس طرح کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے سبھی حیران ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تو بنگال میں ترنمول کانگریس کی شکست اور بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر اپنی شکست سے اس قدر ناراض ہیں کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہیں۔ مغربی بنگال میں گزشتہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے لیے جتنا خوش کن تھا، 2026 کا انتخابی نتیجہ اتنا ہی مایوس کن ہے۔ پچھلی بار ممتا کی پارٹی نے 215 سیٹیں حاصل کی تھیں، لیکن اس بار محض 80 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔

پارٹی کی خراب کارکردگی اور بھوانی پور سیٹ سے اپنی شکست کے بعد ممتا بنرجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا سخت رد عمل تو ظاہر کیا ہی ہے، اب پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بنرجی آج شام 4 بجے کالی گھاٹ میں پریس کانفرنس کریں گی۔ یہ بھی جانکاری سامنے آئی ہے کہ پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی کے ساتھ ان کے بھتیجے ابھشیک بنرجی بھی موجود رہیں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس پریس کانفرنس میں وہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ وہ گزشتہ روز بھی ترنمول کانگریس کی 100 سیٹیں لوٹنے کا سنگین الزام بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر عائد کیا تھا۔ انھوں نے بی جے پی کو ’شیطانوں کی پارٹی‘ تک کہہ ڈالا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو جہاں 207 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے، وہیں ترنمول کانگریس محض 80 سیٹوں تک سمٹ گئی ہے۔ سب سے حیرت انگیز بھوانی پور سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی شکست ہے، جہاں بی جے پی امیدوار سوویندو ادھیکاری کو فتحیابی ملی ہے۔ اس سیٹ پر ممتا بنرجی کو 58 ہزار 812 ووٹ ملے، جبکہ فاتح امیدوار سوویندو ادھیکاری کو 73917 ووٹ حاصل ہوئے۔ دونوں کے درمیان شکست و فتح کا فرق 15 ہزار 105 ووٹوں کا رہا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *