
نئی دہلی: مغربی بنگال کے انتخابی نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی 190 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹر لسٹ کی
خصوصی نظرثانی (SIR) کے نام پر بی جے پی نے ووٹ چوری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔انہوں نے کہا”میں ایجنٹوں اور امیدواروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ کاؤنٹنگ مراکز کو نہ چھوڑیں۔
یہ بی جے پی کی ایک منصوبہ بندی ہے۔ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ ابتدائی دو تین راؤنڈز میں وہ خود کو آگے دکھائیں گے۔ کچھ مقامات پر دو تین راؤنڈز کے بعد گنتی روک دی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس کو دبانے کے لیے مرکزی فورسز کا زبردستی استعمال کیا جا رہا ہے۔ نشستوں کی برتری کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن مرکزی فورسز کے ساتھ مل کر من مانی کر رہا ہے۔
ریاستی پولیس بھی مکمل طور پر مرکزی فورسز کے آگے جھک گئی ہے۔”ممتا بنرجی نے پارٹی کے ایجنٹوں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں اور حوصلہ رکھیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ
ابھی کئی راؤنڈز باقی ہیں اور آخری نتائج میں کامیابی انہی کی ہوگی۔دوسری طرف، 293 نشستوں کی گنتی جاری ہے، جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی 190 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ ترنمول کانگریس 97 نشستوں
پر اور انڈین نیشنل کانگریس صرف 1 نشست پر برتری میں ہے۔
