
حیدرآباد : شدید گرمی اور لو لگنے (ہیٹ اسٹروک) کے باعث ریاست تلنگانہ کریم نگر اور رنگا ریڈی اضلاع میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ منڈل کے آبادی جمی کنٹہ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان بی سمیا صبح کے
وقت کھیت کے کام کے لیے گئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق شدید دھوپ میں کام کرنے کے بعد وہ دوپہر کے وقت گھر واپس آئے تو اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں
مردہ قرار دے دیا۔دوسرے واقعہ میں رنگا ریڈی ضلع کے چیوڑلہ پولیس اسٹیشن حدود کے جالہ گوڑہ گاوں کے 55 سالہ وینکٹیا پیشے کے لحاظ سے مزدور تھے۔ وہ گزشتہ ماہ 28 تاریخ کو کام کے لیے گھر سے گئے تھے مگر واپس نہیں لوٹے۔
جمعہ کی صبح ان کی نعش کھیت سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ان کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشانات نہیں ملے اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی ہے۔
