مغربی بنگال: ووٹوں کی گنتی سے قبل کولکاتا میں 200 میٹر دائرے میں اجتماع پر پابندی، سخت سکیورٹی انتظامات نافذ

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کی تکمیل کے بعد 4 مئی کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر کولکاتا پولیس نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام گنتی مراکز کے 200 میٹر کے دائرے میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا مقصد گنتی سے قبل کسی بھی ممکنہ کشیدگی، احتجاج یا ناخوشگوار واقعے کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق لیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی گنتی مراکز کے آس پاس کچھ مخصوص اشیا لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جب تک کہ ان کی اجازت الیکشن کمیشن کی جانب سے نہ دی گئی ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *