
کر یم نگر۔29/اپریل ۔(اسٹاف رپورٹر) متحدہ ضلع کر یمنگر اور اُنکے قرب وجوار کے اردو میڈیم ٹیٹ اُمیدواروں کیلئے ادارہ خادمان ملت کی جانب سے پر مسرت اعلان کیا جاتا ہے کہ TS UTTA کے اشتراک سے یکم مئی31 / مئی کو
گورنمنٹ پرائمری اسکول اردو میڈیم خان پوره کریمنگر بوقت شام 5 بجے تا 8 بجے شب مفت اُردو میڈیم ٹیٹ کوچنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جس میں تمام مضامین کے تجربہ کار اساتذہ قومی اہلیتی امتحان ٹیٹ کے نصاب کی تدریس انجام دینگے۔ سیکریٹری اداره خادمان ملت کریمنگر شکیل احمد کے بموجب
خواہشمند اُمیدوار 15/ مئی تک اپنا نام مندرجہ ذیل فون نمبرات پر رابطہ کرتے ھوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں اور مندرجہ بالا فون نمبرات سے مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں
9666223364
9989737017
9700682561
