عازمین حج سے 10 ہزار روپے اضافہ وصول کرنے پر بیرسٹر اویسی ہوئے برہم – اضافی رقم واپس کرنے مرکز سے مطالبہ

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حج کمیٹی کی جانب سے عازمینِ حج سے “اضافی فضائی کرایہ” کے نام پر مزید 10 ہزار روپے وصول کرنے کے اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ممبئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہر عازم سے 90,844 روپے وصول کئے جا چکے ہیں، جو انفرادی مسافروں کے کرایوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حج کمیٹی کے ذریعہ جانے والے عازمین کو سزا دی جا رہی ہے،

 

جبکہ حقیقت میں یہ سراسر استحصال ہے۔بیرسٹر اویسی نے مزید کہا کہ بیشتر عازمین خوشحال نہیں ہوتے بلکہ برسوں کی بچت کے بعد حج ادا کرتے ہیں، جو ان کے لیے کوئی تعیش نہیں بلکہ ایک اہم مذہبی فریضہ ہے۔

 

انہوں نے مرکزی وزیر کرن ریجیجو سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں جاری سرکولر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور عازمین سے وصول کی گئی اضافی رقم انہیں واپس کی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *