
کے این واصف
سعودی حکومت کے پیش نظر اللہ کے مہمانوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔
مملکت میں سالانہ بنیادوں پر لاکھوں عمرہ زائرین اور عازمین حج آتے ہیں جن کے معاملات کو منظم کرنے اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کافی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین کے علاوہ مملکت کے شہریوں اور یہاں رہنے والے غیرملکیوں کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف اپیلی کیشنز متعارف کرائیں ہیں جن میں “نسک” اس اعتبار سے اہم ترین ہے کہ
اس کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی الشریف کی زیارت میں کافی سہولت ہوتی ہے۔
