
حیدرآباد: وشاکھاپٹنم ایکسپریس ٹرین میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے نوجوان کو وجے واڑہ ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ریاست آندھرا پردیش ضلع پلناڈو کے گاؤں رینی چنتلہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی اتوار
کی رات وشاکھاپٹنم سے وشاکھاپٹنم ایکسپریس کے ذریعے ‘نریکوڑی ‘ جا رہے تھے۔ وہ جنرل بوگی میں باتھ روم کے قریب بیٹھ کر سفر کر رہے تھے۔ جب ٹرین وجے واڑہ کے قریب پہنچی تو اے سی بوگی میں بطور اٹینڈنٹ (بوائے) کام کرنے والے
اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوربھ بگدی نے ان سے کہا کہ وہ اے سی بوگی میں آ کر بیٹھ سکتے ہیں۔ شوہر باتھ روم کے پاس کھڑا ہو کر فون دیکھنے لگا جبکہ بیویاے سی بوگی میں اندر چلی گئی۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔گھر پہنچنے کے بعد جب شوہر نے اپنی بیوی کو خاموش اور پریشان دیکھا تو سختی سے پوچھ گچھ کی جس پر خاتون نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔منگل کے روز رینٹا چنتلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
کرائی گئی جہاں زیرو ایف آئی آر درج کر کے کیس وجے واڑہ ریلوے پولیس کو منتقل کر دیا گیا۔ چہارشنبہ کے روز ریلوے پولیس نے ملزم کی شناخت کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن شیجا نے اس
واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاتون سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی اور تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
