ٹوکیو میں شخص کا ہائی اسکول طلبہ پر ہتھوڑے سے حملہ، پولیس پر اسپرے چھڑک کر فرار

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ہتھوڑا، چاقو اور اسپرے برآمد ہوا، تاہم ملزم وہاں موجود نہیں تھا۔ بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ سے معلوم ہوا کہ وہ گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں جاپان میں تشدد کے چند واقعات نے عوامی تحفظ پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں مغربی جاپان کے شہر اوساکا میں ایک سترہ سالہ لڑکے کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ دو دیگر لڑکے زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں بھی حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعے کی ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *