
گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کریم نگر کے شاندار نتائج .
قمر آفرین نے 551 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع کریم نگر میں سر فہرست .
کریم نگر: 29 اپریل 2026 اسٹاف رپورٹر.ضلع کریم نگر میں پھر ایک مرتبہ 35 سالا قدیم اُردو میڈیم گلف ہائی اسکول دسویں کے نتائج میں سر فہرست رہا ہے ۔
ہمارے اسکول کی ہونہار طالبہ قمر آفرین نے 551 نشانات ۔ سارہ تبسم نے 514 اور اتیکا فاطمہ نے 501 نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے سر کردہ مسلم قائدین صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر سرور شاہ بیابانی ، سابقہ ڈپٹی میئر عباس سمیع اور کارپوریٹر علی با نے گلف ہائی اسکول اُردو میڈیم کے شاندار نتائج پر اسکول انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

