
ریاض ۔ واصف
حج ایک ایسا موقع ہے جس معاملات ملکوں کے حالات ان کے درمیان تعلقات سے اوپر ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق ایرانی عازمین کی پہلی پرواز مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ پہلے قافلے کی تعداد 260 عازمین پر مشتمل تھی۔ مدینہ ایئرپورٹ پر ایرانی عازمین حج کے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مملکت میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے الشرق الاوسط کو بتایا ایرانی عازمین مملکت مسلسل پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی عازمین کا دوسرا قافلہ منگل کو مملکت پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں عازمین کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جیسے گزشتہ برسوں میں ایرانی عازمین کا کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جنگ بندی کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ مملکت نے اپنی تمام تر صلاحیتیں ان کی خدمات کےلیے وقف کی ہیں، تاکہ وہ مناسک حج آسائی سے ادا کر سکیں۔
یاد رہے کہ اس سال تقریبا 30 ہزار عازمین حج سعودی عرب آئیں گے۔ایرانی حکام نے بتایا یہ فیصلہ ریاض کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے۔
