
آئی اینڈ پی آر اسپیشل کمشنر سے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کی ملاقات۔
حیدرآباد، 28 اپریل: محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے نئے اسپیشل کمشنر مکُندریڈی سے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔اور انھیں نئی ذمہ داریوں کی مبارکباد دی۔
تلنگانہ سیکریٹریٹ کے آفس میں یہ ملاقات ہوئی ۔ہوئی، جہاں وفد نے انہیں گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی ہےی۔ مکند ریڈی سے ملاقات کرنے والوں میں صدر، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس شیو شنکر،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری غوث محی الدین ،ویڈیو جرنلسٹس یونین کے صدر وانم ناگا راجو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے قائدین نے صحافیوں کی فلاح و بہبود، میڈیا کے فروغ اور محکمہ اطلاعات کے ساتھ بہتر تال میل جیسے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
ریاست بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ سے مثبت تعاون کی درخواست کی گئی۔صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اور میڈیا اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری سے فلاحی مسائل کو جلد حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے
۔اسپیشل کمشنر مکندا ریڈی نے صحافتی برادری سے متعلق مسائل پر مثبت اور تعمیری تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات ۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تلنگانہ میں صحافتی تنظیمیں فلاحی اقدامات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
