ایران اور روس کے اعلی دفاعی رہنماؤں کی ملاقات، دفاعی تعلقات میں توسیع پر اتفاق

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے اعلی دفاعی رہنماؤں نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بشکک میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل طلائی نیک نے کہا کہ ملاقات کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

 اس موقع پر روسی وزیر دفاع نے کہا کہ ماسکو اور تہران، جیسے ماضی میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں، ویسے ہی کسی بھی صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *