تلنگانہ میں دسویں جماعت کے کل جاری ہوں گے نتائج

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کی تاریخ طے کر دی گئی ہے۔ سرکاری محکمہ امتحانات کے مطابق بدھ کے روز دوپہر 2 بجے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کے مشیر کے۔ کیشوراؤ نتائج کا اعلان کریں گے۔

 

یہ امتحانات 14 مارچ سے شروع ہوکر اس ماہ کی 13 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئے تھے، جن میں تقریباً 5.15 لاکھ ریگولر طلبہ نے شرکت کی۔ 23 اپریل تک جوابی پرچوں کی جانچ مکمل کر لی گئی تھی۔ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ نتائج مئی کے پہلے ہفتے میں جاری ہوں گے، تاہم اب انہیں 29 اپریل کو جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *