مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، جنرل اسماعیل قاآنی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ آج پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور منظم ہوچکا ہے اور اس کے تمام اجزا ایک مضبوط اتحاد کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

جنرل قاآنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا کی توجہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے دیگر اہم حصوں پر مرکوز ہے، جو میدان میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ صہیونی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اب بھی جنوبی لبنان میں اسے شکست و ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سپاہ قدس کے کمانڈر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صہیونی حکومت کا مستقبل تاریک ہے اور مزاحمت کی قوت، اتحاد اور استقامت کے سامنے اس کے تمام منصوبے خاک میں ملتے رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *