
تلنگانہ میں فرٹیلائز اور بیجوں کے ڈیلرس نے اپنے مسائل کو حکومت کی توجہ میں لانے کے لیے دکانیں بند کر دیں۔ ریاستی صدر ناگورلا وینکنا نے بتایا کہ یہ بند آل انڈیا اسوسی ایشن کی اپیل پر کیا جا رہا ہے۔
ورنگل ضلع میں ڈیلرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام شیو نگر کے سائی کنونشن ہال میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وینکنا نے الزام لگایا کہ کھاد کمپنیوں کی جانب سے ایف او اے فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ڈیلرس کو مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر پرائیویٹ سپلائرز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیلرس کو پریشان کرنے والی کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور غیر ضروری لنک پروڈکٹس کو ختم کیا جائے۔ وینکنا نے خبردار کیا کہ اگر جلد فیصلہ نہ لیا گیا تو ریاست بھر میں بند کو مزید تیز کیا جائے گا۔
