نلگنڈہ میں آر ٹی سی ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ — بس نہ روکنے پر سڑک پر تشدد، مقدمہ درج

نلگنڈہ – 26 اپریل ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ارجالاباوی گاؤں کے قریب آئی ٹی ہب کے پاس اتوار کی صبح تقریباً 8:10 بجے آر ٹی سی پلے ویلو بس کے ڈرائیور تلا رام کمار نے بس کو مقررہ اسٹاپ پر روکا۔

 

اسی دوران موٹر سائیکل (TS-05-FJ-9301) پر آنے والے شخص وینکٹیشم نے بس کو درمیان میں نہ روکنے پر ڈرائیور سے جھگڑا شروع کر دیا۔ ڈرائیور نے وضاحت کی کہ بس صرف مقررہ اسٹاپس پر ہی روکی جاتی ہے، تاہم ملزم نے اسے گالیاں دیں اور بس میں داخل ہو کر ڈرائیور کو سیٹ سے گھسیٹ کر نیچے پھینک دیا اور بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس حملہ میں ڈرائیور رام کمار کی دائیں آنکھ اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔

 

متاثرہ کی شکایت پر نلگنڈہ رورل ایس آئی سیدہ بابو نے ملزم کے خلاف  بی این ایس 2023 کی دفعات 118(1) اور 352 کے تحت مقدمہ (FIR نمبر 90/2026) درج کر لیا ہے۔

 

اس واقعہ پر ٹی جی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وائی ناگی ریڈی نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود آر ٹی سی ملازمین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *